صنعت نگر اسمبلی حلقہ سے ہی مقابلہ کا عزم : ٹی سرینواس یادو

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد کے حلقہ اسمبلی صنعت نگر کے انتخابات خواہ کبھی بھی منعقد ہوں انتخابی مقابلہ کے لیے تیار رہنے کا وزیر کمرشیل ٹیکسیس مسٹر ٹی سرینواس یادو نے باقاعدہ اعلان کیا ۔ یہاں ایک تقریب کے بعد اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے تلگو دیشم پارٹی کو ہدف ملامت بنایا اور کہا کہ مسٹر چندرا بابو نائیڈو کے دور اقتدار سے ہی متحدہ آندھرا پردیش میں جمہوریت کا قتل ہوا ہے ۔ مسٹر سرینواس یادو نے تلگو دیشم قائدین سے استفسار کیا کہ آیا تلگو دیشم پارٹی کے ایک معمولی قائد مسٹر لوکیش نائیڈو کے ساتھ اعلیٰ عہدیدار بھی امریکہ کے دورہ پر روانہ ہونا غلط بات نہیں ہے ؟ انہوں نے محکمہ کمرشیل ٹیکسیس کی کارکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے واضح طور پر ٹیکس چوری کے نام پر تاجروں وغیرہ کو ہراساں و پریشاں کرنا ہرگز حکومت تلنگانہ کا مقصد نہیں ہے ۔ مسٹر سرینواس یادو نے مزید بتایاکہ کمرشیل ٹیکسیس کی موثر انداز میں وصولی کو یقینی بنانے کے مقصد سے حکومت تلنگانہ نے مزید دو نئے چیکس پوسٹس قائم کرنے کے اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خریدی کرنے والے افراد دوکانداروں سے خریدی اشیاء کے تعلق سے رسائد حاصل نہ کرنے کی وجہ سے حکومت کو ٹیکسیس حاصل نہیں ہورہے ہیں ۔ وزیر کمرشیل ٹیکسیس مسٹر سرینواس یادو نے مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے بشمول صنعتکار ، رئیل اسٹیٹ کاروباری افراد اور سیاسی قائدین بھی اپنی ضرورت کی اشیاء خرید کر بھی انکم ٹیکس کے خوف سے رسائد حاصل نہیں کررہے ہیں