حیدرآباد 27جنوری( سیاست نیوز) ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیڈرو ی رام موہن کا کہنا ہے کہ وائی آر ایس کانگریس پارٹی کے اقتدار میں ہی عوامی مسائل کا حل ممکن ہے۔ رام موہن آج صنعت نگر میںسینکڑوں نوجوانوں کی وائی ایس آر سی پی میں شمولیت کے سلسلہ میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر رام موہن نے کہا کہ آج حکمران جماعت کے لیڈر بدعنوانی میں ملوث ہیں۔اس لئے آندھراپردیش میں انتظامی نظام مفلو ج ہوگیاہے۔رام موہن نے کہا کہ جگن موہن ریڈی کی قیادت میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی ہی عوامی مسائل کو حل کریگی۔صنعت نگر ڈیوثرن سے تعلق رکھنے والے روی کمار،کویند راؤ،وشنو وردھن ،سرنیواس ،شنکر راؤ،یادو ،راجو، پربھاکر کے بشمول 60نوجوانوں نے وائی ایس آرکانگریس میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر رام موہن نے وائی ایس آر کانگریس کے صنعت نگر دفتر میں ان نوجوانوں کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پروائی ایس آر کانگریس کے دیگر کارکناں ، کمل،کے جے ایلزر ،جسیی،انیل اور نسرین بھی موجود تھے۔