راجمندری 6 نومبر ( پی ٹی آئی) حکومت آندھرا پردیش نے صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے دو لاکھ ایکڑ پر مشتمل ایک اراضی بینک قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو نے کہا کہ ریاست میں کئی کمپنیوں کی صنعتیں قائم کرنے کی دلچسپی رکھتی ہے۔ ریاستی حکومت صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے سنجیدہ کوشش کررہی ہے اسی مقصد کیلئے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو سنگا پور کا دورہ کررہے ہیں۔ آندھرا پردیش کیلئے خصوصی موقف دینے مرکزی حکومت کے فیصلے سے بھی مزید فوائد حاصل ہوں گے ۔ اسی دوران چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے آج دہلی میں وزیر تیل دھرمیندر پردھان سے ملاقات کرتے ہوئے پیٹرو کمیکل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر تبادلے خیال کیا ۔ انہوں نے پیٹرو یونیورسٹی آئیل ریفرنری اور پیٹرو کمیکل کوریڈور سے متعلق تفصیلات بات چیت کی ۔ نائیڈو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے یونیورسٹی قائم کرنے کیلئے پہلے ہی جگہ کی نشاندہی کی ہے۔