صلح کے باوجود دوستانہ فائرنگ سے یمن کے وفادار ہلاک

عدن ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی زیرقیادت مخلوط اتحاد کے فضائی حملوں سے جو یمن کے باغیوں کے مورچوں پر کئے گئے تھے، غلطی سے بم حکومت حامی فوجوں کے مورچوں پر گرے جس سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ کئی علاقوں میں باہم جھڑپیں بھی شروع ہوگئی حالانکہ اقوام متحدہ نے فریقین سے صلح کا احترام کرنے کی خواہش کی ہے۔ حوثی باغیوں نے کہا کہ ان سے صلح کے سلسلہ میں مشاورت نہیں کی گئی ہے۔ عرب علاقائی اتحاد جو گذشتہ 4 ماہ سے یمن پر فضائی حملے کررہا ہے۔ 5 روزہ جنگ بندی کا اعلان کرچکا ہے تاکہ جنگ زدہ ملک کیلئے ہنگامی سربراہی ممکن ہوسکے جو غذائی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلت کا شکار ہے۔ رہائشی علاقوں پر شہر تائز میں باغیوں کی دبابے سے فائرنگ کے نتیجہ میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔