نئی دہلی ۔ 31اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) رویت ہلال کمیٹی امارات شرعیہ ہند کا اجلاس آج بعد نماز مغرب زیر صدارت مولانا حکیم الدین قاسمی مرکزی دفتر امارات شرعیہ ہند واقع بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوا ۔ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ‘ مطلع صاف نہیں تھا ‘چاند نظر نہیں آیا ۔ ملک کے مختلف مقامات سے رابطہ قائم کیا گیا۔ کسی بھی جگہ سے رویت کی اطلاع نہیں ملی ۔ اس کے پیش نظر کمیٹی نے 30کی رویت کا اعتبار کر کے اعلان کیا کہ بتاریخ 2نومبر 2016 بروز چہارشنبہ صفر المظفر کی پہلی تاریخ ہوگی ۔