حیدرآباد ۔ 26 ۔ فبروری ( ذریعہ فیاکس ) صفا بیت المال ایجوکیشنل ویلفیر اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ انڈیا کے زیراہتمام ریاست تلنگانہ و آندھرا کا سالانہ ریاستی تربیتی اجلاس 28 فبروری بروز ہفتہ صبح 9 بجے تا نماز عصر مولانا وسیم الحق ندوی خازن صفا بیت المال کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔ مولانا غیاث احمد رشادی مرکز صدر نظامت کریںگے ۔ جس میں میدک ، کرنول ، ظہیرآباد ، عادل آباد ، کریم نگر ، ورنگل ، محبوب نگر ، نلگنڈہ ، نظام آباد ، وجئے واڑہ ، ویسٹ گوداوری ، اٹنور ، خانہ پور ، گتی ، کلواکرتی ، سداسیوا پیٹ ، بیدر وغیرہ میں قائم صفا بیت المال کی شاخوں کی رفاہی ، فلاحی و تعلیمی خدمات کی تفصیلی رپورٹ سنائی جائے گی اور ان تمام مقامات سے اس اجلاس میں شرکت کیلئے والینٹرس ، ذمہ داران و اراکین تشریف لارہے ہیں ۔