نئی دہلی، 31مئی (سیاست ڈاٹ کام)صارفین امور کے محکمے نے عام لوگوں میں صفائی کے تئیں بیداری پیدا کرنے کیلئے 15سے 31مئی کے دوران راجدھانی دہلی میں اور ملک کے الگ الگ حصوں میں پندرہ روزہ صفائی مہم منائی ۔صارفین امور کے سکریٹری جگدیش پرساد مینا نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ اس دوران نکڑ ناٹک، پینٹنگ وغیرہ کا انعقاد کیا گیا۔ خاص طور پر بچوں میں صفائی کے تئیں زیادہ بیداری لانے کی کوشش کی گئی۔صارفین امور کے کولکتہ، ممبئی، چنئی، غازی آباد، جے پور اور گوہاٹی میں واقع علاقائی دفتر وں میں گاؤں اور اسکولوں میں صفائی کے تئیں لوگوں کو بیدار کیا گیا۔ مسٹر مینا نے کہا کہ صرف حکومت کی کوششوں کے صفائی مہم کامیابی نہیں ہوگی بلکہ صفائی کی عادت لوگوں کو اپنانی ہوگی۔ اس پندرہ روزہ مہم کے دوران اہلکاروں اورافسران کو صفائی کے سلسلے حلف بھی دلایا گیا۔انڈین اسٹنڈرڈ بیورواور نیشنل ٹسٹ ہاؤس کی طرف سے بھی مئی پروگرام منعقد کئے گئے ۔ اس دوران ریڈیو اور ٹی وی پر صفائی کے سلسلے میں تشہیری مہم بھی چلائی گئی۔