صفائی مہم کے لیے اداکار سلمان خاں کا عملی اقدام

ممبئی ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سوپر اسٹار سلمان خاں نے بتایا ہے کہ سوچھ بھارت مہم میں ان کی شمولیت شہرت کا حربہ نہیں ہے ۔ 49 سالہ ڈبنگ اداکار نے سوشیل میڈیا پر بتایا کہ سوچھ بھارت مہم کے لیے ہر ماہ اپنے 100 پرستاروں کو نامزد کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔ یہ دریافت کیے جانے پر اس مہم کے لیے ان کا شخصی تعاون کیا ہے ؟ سلمان خاں نے بتایا کہ میں نے ایک کلین مووی بنائی ہے جو کہ میرے ٹوئٹر پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے ۔ تاہم یہ مہم ، کوئی فوٹو سیشن نہیں ہے ہم نے 100 افراد کو نامزد کیا ہے انہیں صفائی مہم میں حصہ لینے پر انعامات پیش کئے جائیں گے ۔ یہ تو صرف آغاز ہے ۔ آگے دیکھئے کیا ہوتا ہے؟ وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ سال سلمان خاں کو کلین انڈیا مہم کیلئے نامزد کیا تھا ۔ جس پر انہوں نے ہاتھ میں جھاڑو لے کر صفائی کرتے دیکھا گیا تھا ۔۔