صرف گاؤ ذبیحہ پر امتناع ، دیگر پر نہیں چیف منسٹر مہاراشٹرا فرنویس کی وضاحت

ممبئی ۔ /7 اپریل (سیاست ڈا ٹ کام)چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے آج کہا کہ ان کی حکومت گائے اور بیلوں کے سوا دیگر جانوروں کے ذبیحہ پر پابندی کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتی ۔ انہوں نے کہا کہبمبئی ہائیکورٹ میں گاؤ ذبیحہ امتناع کے تعلق سے ایڈوکیٹ جنرل کے بیان کی غلط ترجمانی کی گئی ہے ۔ انہوں نے آج ریاستی اسمبلی کو بتایا کہ ایڈوکیٹ جنرل سے اس ضمن میں انہوں نے بات کی اور ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ کل عدالت میں دیئے گئے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر نے یہ وضاحت ہائیکورٹ کے سوال پر کی جس عدالت نے حکومت سے یہ جاننا چاہا تھا کہ صرف گائے ، بیل اور بھینسوں پر ہی امتناع کیوں ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ حکومت دیگر جانوروں کے ذبیحہ پر بھی امتناع عائد کرسکتی ہے ۔ چیف منسٹر نے یہ وضاحت شیوسینا ارکان ارجن کھوٹکر اور سنیل پربھو کے اس مطالبہ پر کی ہیکہ بمبئیہائی کورٹ کے ریمارکس پر حکومت کا موقف کیا ہے ۔فر نویس نے کہا کہ دیگر جانوروں کے ذبیحہ پر پابندی کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ تاہم اس خصوص میں عدالت کے احکامات بھی جاری نہیں کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایڈوکیٹ جنرل سنیل منوہر نے عدالت میں ایسا کوئی نقطہ نظر اور نہ ہی کوئی حوالہ پیش کیا ہے اور حکومت ہر قسم کے جانوروں کے ذبیحہ پر پابندی کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتی۔اس دو ران سابق چیف منسٹر پرتھوری راج چوہان نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل کے بیان سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ موجودہ حکومت ساری ریاست مہاراشٹرا کو ویجیٹرین ریاست میں تبدیل کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ آر ایس ایس یا اسی نظریات کی حامل کوئی بیرونی طاقت حکومت کی رہنمائی کررہی ہے ۔ سی پی آئی ایم کی برنداکرات نے بھی ایڈوکیٹ جنرل کے ریمارکس کی مذمت کی ۔

سادھوؤں کا برہنہ گھومنا احمقانہ حرکت
گوا کے وزیر کا ریمارک
پاناجی ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گوا کے وزیر نے ہندو سادھوؤں کے ایک گوشے کے ہمیشہ برہنہ رہنے کے عمل کو انتہائی نامناسب اور احمقانہ قرار دیا ۔ وزیر پی ڈبلیو ڈی سدین دھاولیکر نے کہا کہ ان سادھوؤں کو بدلتے وقت کے ساتھ یہ طرز عمل ترک کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سادھوؤں کا برہنہ گھومنا انتہائی خراب اور احمقانہ حرکت ہے۔کسی دور میں ایسا کیا جاسکتا تھا لیکن 2021 ء میں ممکن نہیں ۔