صرف سرحد کی سمت مارچ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ ، اسرائیل کا ادعاء

یروشلم ۔ یکم / اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل نے متصلہ غزہ سرحد کی سمت مارچ کرنے والے فلسطینی احتجاجیوں پر صرف فائرنگ کے ذریعہ ان کے سپاہیوں نے مناسب اقدام کیا ہے ۔ اویگڈور لبرین نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں کو کوئی نقصان نہیں پہونچایا گیا ۔ انہوں نے جمعہ کے روز فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر احتجاج کے دوران اسرائیلی فورسیس کی جانب سے طاقت کے ضرورت سے زیادہ استعمال کے الزامات کو مسترد کردیا ۔ اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ اور ظالمانہ کارروائیوں میں کم سے کم 16 فلسطینی ہلاک اور دیگر 1400 زخمی ہوگئے تھے ۔ اور 2014 ء کے خونین تصادم کے بعد یہ اس علاقہ کے انتہائی ہلاکت خیز تشدد تھا ۔غزہ پر حکمراں عسکریت پسند گروپ حماس نے اس احتجاج کو علاقائی ناکہ بندی کے خلاف چھ ہفتہ طویل مہم قرار دیا ہے۔