ممبئی ، 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ذرائع ابلاغ سے وابستہ اشخاص پر حملوں کی شکایات کے پس منظر میں مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ جرنلسٹ لوگ ہی ایسے پیام رساں افراد نہیں جنھیں نشانہ بنایا جارہا ہے، بلکہ اب تمام حاملین مفاد کو اپنے کرداروں کے بارے میں تاثر پیش کرنے کا وقت آچکا ہے۔ گوئل گزشتہ شب یہاں ممبئی پریس کلب بمقام این سی پی اے کی جانب سے ریڈاِنک ایوارڈز کی پیشکشی کے موقع پر اجتماع سے مخاطب تھے۔ یہ تقریب ’’پیام رساں لوگوں کو کس نے گولی ماری‘‘ کے زیرعنوان پیانل مباحثہ کے بعد منعقد ہوئی، جہاں اس ملک میں خبروں کے شعبے سے وابستہ افراد کی حالت پر بات ہوئی۔
ایرسل۔ مکسز کا معاملہ چھیڑا گیا
نئی دہلی ، 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج سابق وزیر فینانس پی چدمبرم کو نشانہ بنانے کی کوشش میں ایرسل۔ مکسز کیس کو لوک سبھا میں اٹھایا اور سی بی آئی کی جانب سے ایف آئی آر کے فوری ادخال کا مطالبہ کیا تاکہ خاطیوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔