صرف امریکی کمپنیوں کو فائدہ ‘ حکومت ہند سے وضاحت طلبی : سی پی آئی

نئی دہلی ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی نے آج مرکز سے وضاحت طلب کی ہے کہ امریکہ کے ساتھ سیول نیوکلیئر معاملت پر عمل آوری سے اتفاق کے لئے کیا اس نے ہندوستانی قانون کو بے اثر کر دیا ہے ۔ سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈی راجہ نے کہا کہ جب تک حکومت امریکی دباو میں آکر ہندوستانی قوانین کو بے اثر نہیں کرتی ‘ تب تک اس معاہدہ پر پیشرفت نہیں ہوسکتی ہے ۔ اگر ایسا کیا گیا ہے تو پھر اس معاہدہ سے صرف امریکی نیو کلیئر کمپنیوں کو مدد ملے گی ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ معاہدے میں شفافیت نہیں پائی جاتی ۔ حکومت کو تمام تفصیلات پیش کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ نیو کلیئر ذمہ دارانہ قانون پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا ہے ۔ حکومت اس کی رضا مندی کے بغیر قانون کو بے اثر نہیں کرسکتی ۔