خشک سالی اور وبائی امراض انسانی صحت کیلئے سنگین خطرہ
لندن۔ 5 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام)موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے منفی موسم سے یوروپ میں اس صدی کے آخر تک اموات کے اعداد و شمار بڑھ کر 50 گنا زیادہ ہو جائیں گے ۔ سائنسدانوں نے تحقیق کے نتائج کی بنیاد پر ان اندازوں کو پیش کیا ہے ۔لینسینٹ پلینیٹري ہیلتھ جرنل میں سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کی بنیاد پر کہا ہے کہ اگر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات نہیں کئے گئے تومنفی موسم سے ہونے والی اموات سے معاشرے پر زیادہ بوجھ بڑھے گا اور اس سے یورپ کا ہر دوسرا شہری متاثر ہوگا۔ سب سے زیادہ خطرہ گرین ہاؤس گیسوں اور دیگر موسمی بیماریوں سے ہوگا۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اگر اس وقت ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات نہیں کئے گئے تو انتہائی گرم اور سرد موسم،آگ لگنے کے واقعات، خشک اور قحط، ساحلی علاقوں میں پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے لاکھوں اموات کے اعداد و شمار بڑھیں گے۔ سائنسدانوں نے اندازہ لگایا ہے کہ سال 1981 ء سے 2010ء تک یورپ میں موسمیاتی بیماریوں سے تین ہزار لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور سال 2071 ء سے 2100 ء تک یہ تعداد بڑھ کر 1,52,000 ہوجائے گی ۔