حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : صد سالہ عرس شیخ الاسلام امام محمد انوار اللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ ؒ کے ضمن میں صدی تقاریب اور سرگرمیوں کو جدید ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے مجلس نشر و اشاعت کی جانب سے بنائے گئے موبائیل اپلیکیشن بنام ’’ صد سالہ عرس بانی جامعہ نظامیہ ‘‘ بدست مفکر اسلام مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ 12 فروری کو لانچ کیا گیا ۔ اس موقع پر مفکر اسلام نے کہا کہ موبائیل اپلیکیشن کے ذریعہ جامعہ نظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے پانچ کلیدی پروگرام کی تفصیلات اور صدی تقاریب کے حوالہ سے ہندوستان بھر میں منعقد شدنی تمام سمینار ، کانفرنس ، جلسہ ہائے عام ، ادبی محافل و علمی مجالس کی اطلاعات اور خبریں نئی نسل تک پہنچتی رہیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موبائیل اپیلیکشن میں تذکرہ شیخ الاسلام ، تعارف جامعہ نظامیہ ، صدی تقاریب مجلس عاملہ و ذیلی مجالس کی تفصیلات دی گئیں اور اس اپلیکیشن کو سوشیل میڈیا ، پرنٹ میڈیا اور الکٹرانک میڈیا سے جوڑ دیا گیا ۔ گوگل پلے اسٹور پر ’’جامعہ نظامیہ‘‘ (jamia nizamia) لکھ کر اس اپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔۔