صدر یوکرین کے چھٹے صدر ولادیمیر زولنسکی کی تقریر حلف برداری

یوکرین ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے چھٹے صدر کی حیثیت سے ولادیمیر زولنسکی نے حلف اٹھا لیا ہے۔ وہ ملک میں سب سے پہلے ایک مشہور و معروف کامیڈین کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں اور اب باضابطہ صدر بن گئے ہیں۔ حال ہی میں یوکرین میں سابقہ حکومت کے خلاف بغاوت ہوئی تھی جس کو روس کی بھرپور تائید حاصل رہی جس کی وجہ سے یوروپی یونین کے رکن ممالک نے روس پر تحدیدات عائد کی تھیں۔