لارناکا۔2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اپنے تین قومی دورۂ یوروپ کے پہلے مرحلے کے حصہ کے طور پر آج قبرص پہونچے۔ صدر کووند اپنی شریک حیات کے ساتھ لارناکا انٹرنیشنل ایرپورٹ پہونچے جہاں قبرص کے وزیر توانائی، صنعت و سیاحت جیورجیوس لکوترائپس نے ان کا استقبال کیا۔ صدر کووند نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’دورۂ قبرص کے آغاز پر مجھے خوشی ہوئی ہے جو بین الاقوامی برادری میں ہمارا ایک قریبی اور ثابت قدم دوست ہے۔ مَیں اور میرا وفد بحیرہ روم کیلئے بحر ہند سے پرتپاک اور دوستانہ لہریں لائے ہیں۔