بیجنگ ۔ /14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر چین ژی جنپنگ کے آئندہ ہفتہ دورہ ہند کے موقع پر نیوکلیر تعاون کے سلسلے میں تبادلہ خیال ہوگا ۔ چین کے نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن ڈائرکٹر کے حوالے سے میڈیا نے بتایا کہ 2020 ء تک چین نیوکلیر توانائی کے شعبہ میں عالمی طاقت بن جائے گا ۔ چین کے نائب وزیر خارجہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ ہندوستان اور چین نیوکلیر توانائی کے شعبہ میں باہمی تعاون سے دلچسپی رکھتے ہیں ۔ اس دوران وزیراعظم نریندر مودی /17 ستمبر کو احمد آباد میں سابرمتی ندی کے کنارے ژی جنپنگ کے اعزاز میں نجی عشائیہ کا اہتمام کریں گے ۔