عام انتخابات کے پیش نظر گاندھی بھون میں سیکوریٹی تخفیف پر اقدام
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : گاندھی بھون میں خانگی سیکوریٹی باونسرس کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ کانگریس کے مسلم قائدین کے احتجاج کے دوران باونسرس نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پنالہ لکشمیا کو اپنے گھیرے میں لیتے ہوئے انہیں ان کے چیمبر تک پہونچایا ۔ فلم اسٹارس ، کھلاڑیاں اور بزنسمین اپنی سیکوریٹی کے لیے باونسرس کی خدمات سے استفادہ کرتے ہیں جو ہمیشہ سایہ کی طرح ان کے ساتھ رہتے ہیں ۔ انتخابات کے پیش نظر گاندھی بھون میں پولیس سیکوریٹی میں تخفیف کردی گئی ہے ۔
صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پنالہ لکشمیا نے اپنی اور گاندھی بھون کی سیکوریٹی کے لیے باونسرس کی خدمات سے استفادہ کیا ہے ۔ آج ہی گاندھی بھون میں مسلم قائدین نے ٹکٹوں کی تقسیم کے مسئلہ پر انصاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ باونسرس نے اپنے سیکوریٹی گھیرے میں صدر پردیش کانگریس کمیٹی کو شامل کرتے ہوئے انہیں ان کے چیمبر تک پہونچایا ۔ چیمبر تک پہونچانے سے قبل پہلے ایک گیٹ ( شٹر ) لگایا گیا پھر دوسرا ( شٹر ) لگایا گیا تاکہ احتجاجی کارکن ان کے پیچھے ان کے چیمبر تک نہ پہونچ سکے ۔۔