نئی دہلی ۔ 2 سپٹمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمن اور برازیل کے بشمول پانچ ملکوں کے نونامزد سفیروں نے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کو آج یہاں اپنے سفارتی اسناد پیش کئے ۔ وفاقی جمہوریہ جرمنی کے مارٹن نے ، جمہوریہ ماریشیس کے ہائی کمشنر جگدیشور گوبردھن ، وفاقی جمہوریہ برازیل کے تواڑی سلوا نوینس ، مالی کے سفیر نیان کورو ابہہ سماکے اور منگولیہ کے سفیر گونچگ گان بولڈ نے صدر پرنب مکرجی کو اپنے اسناد سفارت پیش کئے ۔ صدارتی سکریٹری کے اعلامیہ کے مطابق راشٹرپتی بھون میں اسناد سفارت کی پیشکشی کی ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔