یروشلم ۔ /4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کئی اسرائیلیوں نے صدر فلپائن راڈریگو ڈٹریٹ کے دورہ اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا ۔ وہ صدر اسرائیل کی قیامگاہ کے روبرو ڈٹریٹ کی آمد سے پہلے ہی جمع ہوگئے تھے ،اسرائیلی پرچم لہرا رہے تھے ، سیٹیاں بجارہے تھے اور شرم کرو شرم کرو کے نعرے لگارہے تھے ۔اسرائیل نے فلپائن کو اسالٹ رائفلیں فروخت کی ہیں اور مبینہ طور پر آئندہ بھی یہ اس کے منصوبے میں شامل ہے ۔ احتجاجی مظاہرہ انسانی حقوق کے وکیل اٹلی مارک کی زیرقیادت کیا گیا ۔ عام طور پر صدور مملکت کا اسرائیل میں گرم جوش خیرمقدم ہوتا ہے ۔