صدر فرانس کے خلاف مظاہرہ، اضافی پولیس تعینات

پیرس۔6مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے 2 ہزار اضافی پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ تعیناتی صدر ایمانوئل میکرون کی صدارت کا پہلا سال مکمل ہونے پر کئے گئے احتجاج کے تناظر میں کی گئی ہے۔ پیرس میں یکم مئی کو عالمی یوم محنت کے موقع پر پرتشدد مظاہرے کیے گئے تھے۔ پولیس نے ان مظاہروں میں گرفتار کیے گئے 7 افراد پر کاریں نذر آتش کرنے اور ہنگامہ آرائی کی فرد جرم عائد کر دی ہے۔