صدر شمالی کوریا کو ہلاک کرنے جنوبی کوریا کا منصوبہ

یانگ بانگ ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر دفاع جنوبی کوریا بان بین کو نے بتایا کہ اگر ان کے ملک کو یہ محسوس ہو کہ اسے اپنے پڑوسی شمالی کوریا کے نیوکلیر ہتھیاروں سے خطرہ ہے تو وہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کو ہلاک کرنے کی تیاری کرے گا ۔ امریکی ٹیلی ویژن چیانل سی این این نے رپورٹ دی ہے ۔ جنوبی کوریا اس وقت مرکزی علاقوں میں دشمن کی تنصیبات کو نشانہ بنانے اور دشمن کی قیادت کے خاتمے کے لیے اپنی میزائیلی صلاحیتوں کو بہتر طور پر استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔ 9 ستمبر کو یانگ بانگ کی جانب سے نیوکلیر وار ہیڈ کے تجربہ کے بعد سے جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی قیادت کے خلاف اپنا لہجہ سخت کرلیا ہے ۔۔