صدر سری لنکا کی تروملا میں آمد

تروپتی 17 فبروری ( پی ٹی آئی ) سری لنکا کے صدر میتھری پالا سیرے سینا آج رات تروملا پہونچے جہاں سخت سکیوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ وہ یہاں پوجا کیلئے آئے ہیں۔ سیری سینا اپنی شریک حیات جئینتی پشپا کماری اور عہدیداروں کے ساتھ تھے ۔ ان کا تروپتی کا یہ دورہ 12 گھنٹے کا ہے ۔ تروملا تروپتی دیواستھانم کے گیسٹ ہاوز میں رات قیام کرنے کے بعد سری لنکا کے صدر کل صبح کی اولین ساعتوں میں پوجا میں حصہ لیں گے ۔ مندر کے ڈپٹی ایگزیکیٹیو آفیسر چنام گری رمنا نے یہ بات بتائی ۔ بات ازاں وہ لارڈ وینکٹیشورا کی پوجا میں حصہ لینگے ۔ وہ ہندوستان کے چار روزہ دورہ پر آئے ہوئے ہیں۔