صدر سری لنکا کا دورہ پاکستان ملتوی

کولمبو ۔ 19 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر سری لنکا مہندا راجہ پکسے نے جو جاریہ ماہ میں بعد ازاں پاکستان کا دورہ کرنے والے تھے ممکن ہے کہ پاکستان میں سیاسی انتشار کی وجہ سے اسے ملتوی کردیں گے ۔ حکومت سری لنکا نے دورہ کی تواریخ کا ہنوز اعلان نہ یں کیا ہے کیونکہ اسلام آباد فی الحال حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سرکاری عہدیدار صورتحال کا تجزیہ کرنے کے بعد ہی دورہ کا فیصلہ کریں گے ۔چلو سری لنکا اپنے دورہ کے موقع پر حکومت پاکستان سے کئی معاہدے کرنے کے خواہاں تھے۔