نئی دہلی ۔ /28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ر وس ولادیمیر پوٹین دو روزہ سرکاری دور ہ پر /4 اکٹوبر کو ہندوستان پہونچیں گے تاکہ سالانہ ہند ۔ روس چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں ۔ ان کی ملاقات وزیراعظم نریندر مودی سے ہوگی اور دونوں قائدین باہمی تعلقات میں اضافہ اور کئی علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔