نئی دہلی ۔ /25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج اپنے فیصلہ میں دہلی بی جے پی کے صدر تیواری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں سیلنگ کی مہم کے وہی ذمہ دار ہیں ۔ انہوں نے مبینہ طور پر عدالتی کمیٹی پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا جو مبینہ طور پر غیرقانونی عمارتوں کی سیلنگ کی دہلی میں نگرانی کررہی تھی ۔ انہوں نے ان تمام مقامات کی فہرست طلب کی تھی جنہیں کمیٹی نے سیل کردیا تھا ۔