صدر حسن روحانی کا ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب

تہران ،28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کے بعد پیدا ہو نے والے حالات اور اس بحران سے ملک کو باہر نکالنے کی کوششوں سے متعلق سوالات کا جواب دینے کے لئے صدر حسن روحاني نے منگل کو پارلیمنٹ میں آکر اپنی بات رکھی۔یہ پہلا موقع ہے جب پارلیمنٹ نے مسٹر روحانی کو پارلیمنٹ میں پیش ہونے کے لئے کہا ہے ،کیونکہ پارلیمنٹ پر شدت پسند اپوزیشن کا زبردست دباؤ ہے ۔امریکی پابندیوں کے بعد ملک کے بگڑتے معاشی حالات اور مشکلات کو دیکھتے ہوئے ان کی کابینہ میں ردوبدل کی بات بھی کہی جا رہی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ممبر ان پارلیمنٹ مسٹر روحاني سے ملک کی کرنسی ریال کی قدر میں کمی، بڑھتی ہوئی بے روزگاری جیسے موضوعات کو حل کرنے کے لئے ان کی رائے جاننا چاہتے ہیں۔ اپریل سے اب تک ایرانی ریال کی شرح میں 50 فیصد کمی آ چکی ہے ۔