صدر جنوبی کوریا کا 16 جون کو دورہ امریکہ

واشنگٹن 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر جنوبی کوریا پارک گیون ہائے آئندہ ماہ امریکہ کا دورہ کریں گی جہاں صدر امریکہ بارک اوباما نے اُن کے استقبال کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے اُس دورہ کو اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔ اقتدار پر فائز ہونے کے بعد صدر گیون کا یہ دوسرا دورہ امریکہ ہے جس کے ذریعہ دونوں ممالک کی مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔ وائٹ ہاؤز کے پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے یہ بات بتائی جہاں اُنھوں نے کہاکہ اوباما اور گیون کے درمیان سکیوریٹی، معاشیات اور دیگر عالمی نوعیت کے موضوعات زیربحث آئیں گے۔