کیپ ٹاؤن 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے اسکینڈل سے متاثر صدر جیکب زوما آج آسانی سے تحریک عدم اعتماد پر پارلیمنٹ میں رائے دہی کے دوران کامیاب رہے۔ حالانکہ اپوزیشن پارٹیوں نے کہا تھا کہ برسر اقتدار پارٹی کے کارکن بھی اُن کے خلاف ووٹ دیں گے۔ گرما گرم مباحث کے بعد 214 ارکان مقننہ نے تحریک کی مخالفت اور 126 نے تائید میں ووٹ دیا۔