صدر جمہوریہ ہند کی شہریان ہندوستان کو عید الفطرکی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 4جون ( سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے آج ہندوستان کے شہریوں کو عیدالفطر سے عین قبل مبارکباد پیش کی ۔ ماہ رمضان کے اختتام پر عیدالفطر منائی جاتی ہے ۔ کووند نے کہا کہ اس مقدس دن ہمیں اپنے آپ کو اُن ابدی اقدار کیلئے وقف کردینا چاہیئے جوپاکیزگی ،اقوت اور ہمدردی کی بنیاد پرقائم ہے۔