صدر جمہوریہ کے ہاتھوں چرچ کی صدی تقاریب کا افتتاح

کوچی 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام )صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کوچی میں سیونتھ ڈے اڈونٹسٹ چرچ کیرالہ کی صدی تقاریب کا 24 اکٹوبر کو افتتاح کریں گے۔یہ تقریب اس سلسلہ میں بین الاقوامی کنونشن سنٹر ریاستی دارالحکومت میں 2 بجے دن پاسٹر جے ٹیٹو ارتوکولم نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا۔ یہ چرچ سوی سیشا متو نے نیاٹنکرا کے قریب دیہات ویڈاکوڈ میںقائم کیا تھا ۔ فی الحال یہ چرچ تھریسور میں علاقائی دفاتر کے ساتھ قائم کی ہے ۔ 30 اسکولس اور دواخانے چرچ کے زیر انتظام ہے ۔ ہندوستان میں اس چرچ کے ماننے والوں کی تعداد 25 لاکھ ہے۔

لشکرطیبہ کا حامی تاجر دہشت گردوں کی امریکی فہرست میں شامل
نئی دہلی 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام )محمد اقبال جن کا نام مشتبہ افراد میں شامل ہیں جو ممبئی دہشت گرد حملے کے پس پردہ تھے خاص طور پر تیار کی ہوئی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں جو امریکہ نے تیار کی ہے شامل کرلیا گیا ہے ۔ پاکستان میں مقیم اقبال نے انٹر نیٹ پروٹوکول پر اٹلی میں اپنی آوازبھی دے کر اس کا معاوضہ حاصل کیا تھا ۔