صدر جمہوریہ کے سکیورٹی اہلکار سے مارپیٹ کرنے والا ملزم گرفتار

کانپور، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں کانپور کے کلیان پور علاقے میں دیانند ویہار میں واقع صدر رام ناتھ کووند کی رہائش گاہ پر تعینات سیکورٹی اہلکار کے ساتھ مارپیٹ کرنے والے ملزم ای رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پولیس کے ترجمان نے منگل کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ صدرجمہوریہ مسٹر کووند کی کانپور میں واقع رہائش گاہ پر تعینات پولیس اہلکار وکاس سدھاکر کے ساتھ نو مئی کو ای رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے مارپیٹ کی تھی۔ اس سلسلے میں کلیان پو ر تھانے میں ملزمان کے خلاف معاملہ درج کرا دیا گیا تھا۔