صدر جمہوریہ کو مائیکرو شعبہ سے آئندہ کارنامہ متوقع

نئی دہلی۔8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی بنیادی سطح پر ایجادات کی دیرینہ روایت کا حوالہ دیتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے کہا کہ آئندہ بڑا کارنامہ ملک میں مائیکرو وینچر ایجادات سے ہوگا جو فینانس کے شعبہ میں کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میک ان انڈیا ‘ کلین انڈیا اور سب کو ساتھ لیکر ترقی کرنے والا انڈیا جو سب کو مساوی ترقی دینے کے نظریہ کا نچوڑ ہے ‘ ہندوستان کی معیشت کو نمایاں طور پر ترقی دے گا ‘ وہ ایک عالمی گول میز کانفرنس سے راشٹرپتی بھون میں خطاب کررہے تھے جو سب کو ساتھ لیکر نئی ایجادات کرنے کے بارے میں منعقد کی گئی تھی ۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کے نوبل انعام یافتہ پروفیسر یونس بھی موجود تھے ۔جنہوں نے مائیکرو فینانس کا نظریہ ایجاد کیا ہے جس کے نتیجہ میں ترقی پذیر ممالک کے غریب عوام کی ترقی ممکن ہے ۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ مرکزی وزیر ہرش وردھن سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبہ میں ملک کی قیادت کررہے ہیں ۔