صدر جمہوریہ کا 7 نومبر سے دورۂ بھوٹان

نئی دہلی ۔ 5 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی 26 سال کے طویل عرصہ کے بعد کسی بھی صدر جمہوریہ کی جانب سے بھوٹان کے دورہ پر روانہ ہونے والے پہلے صدر ہوں گے جو 7 نومبر کو دونوں ممالک کے درمیان منفرد اور خصوصی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے بھوٹان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ شاہ بھوٹان جگمے کھیسر نامگیل وانگچوگ اور وزیراعظم شیرنگ توبگے سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں بھوٹان کے دیگر اعلیٰ سطحی قائدین سے ملاقات بھی ان کے پروگرام میں شامل ہے جس کے ذریعہ دونوں ممالک کے دو رخی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید وسعت دی جائے گی ۔ یاد رہے کہ تقریباً پانچ ماہ قبل وزیراعظم نریندر مودی نے بھی بھوٹان کا دورہ کیا تھا جو بحیثیت وزیراعظم ان کا پہلا بیرونی دورہ تھا ۔