نئی دہلی ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت کے تین ستون پارلیمنٹ ، عاملہ اور عدلیہ ہیں ۔ ان کا دائرہ کار الگ الگ ہے ۔ عدلیہ بھی ہندوستانی جمہوریت کا اہم ستون ہیں ۔ اسے چاہئیے کہ سیاست کی ضروریات کی تکمیل کرنے کے بجائے خود احتسابی اور اپنی آپ اصلاح کرے ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں اہم شعبوں کے درمیان توازن قوت ضروری ہے ۔