نئی دہلی /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی 65 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر کل قوم سے خطاب کریں گے۔ اس خطاب کو 7 بجے شام سے دور درشن کے تمام چینلس پر انگریزی میں ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ اس کے بعد ہندی میں خطاب ہوگا۔ اس خطاب کو آل انڈیا ریڈیو کے تمام اسٹیشنوں سے نشر کیا جائے گا۔ مزید برآں آل انڈیا ریڈیو کی جانب سے علاقائی زبانوں میں ترجمہ پیش کیا جائے گا۔