نئی دہلی ۔29نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی تین روزہ دورہ پر دو ریاستوں بشمول گجرات کو روانہ ہوں گے ۔ وہ اپنے دورہ کے موقع پر سرکاری زیر انتظام امول کھیت مویشیوں کیلئے چارہ تیار کرنے والے کارخانے کا افتتاح کریں گے ۔ علاوہ ازیں وہ تخلیقی صلاحیت رکھنے والے افراد و بچوں سے بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ( آئی آئی این ) احمدآباد پر کل تبادلہ خیال کا یہ اجلاس منعقد ہوگا ۔ یکم ڈسمبر کو صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سابرمتی آشرم کا دورہ کریں گے اور آثار قدیمہ و تحقیقی مرکز کا افتتاح کریں گے ۔ وہ گجرات ودیا پیٹھ کے طلبہ سے خطاب بھی کریں گے ۔ علاوہ ازیں سومناتھ کے مندر کا دورہ کریں گے اور ساحلی تہوار کا افتتاح بھی کریں گے ۔ صدر جمہوریہ دوارکا ناتھ مندر کا چہارشنبہ کے دن دورہ کریں گے ۔بعدازاں دہلیواپسی ہوجائیں گے ۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کا یہ اولین دورہ گجرات ہے ۔ صدر کے عہدہ پر 25جولائی 2012ء کو فائز ہونے کے بعد وہ پہلی بار گجرات کا دورہ کررہے ہیں۔