حیدرآباد۔/30 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے بلارم میں واقع راشٹرپتی نیلائم میں ریاست تلنگانہ بالخصوص شہر حیدرآباد کی ممتاز شخصیتوں و سربرآوردہ احباب بشمول گورنر، چیف منسٹر، وزیر داخلہ کے علاوہ اعلیٰ عہدیداروں کے اعزاز میں عصرانہ ترتیب دیا۔ صدر جمہوریہ ہند جنہوں نے اپنی سرمائی چھٹیوں کے سلسلہ میں حیدرآباد پہونچ کر بلارم میں واقع راشٹر پتی نیلائم میں واقع راشٹرپتی نیلائم میں اپنے حیدرآباد میں قیام کے اختتام اور کل یعنی 31 ڈسمبر کو دہلی روانگی سے قبل عصرانہ کا اہتمام کیا تھا۔ مسرس ای ایس ایل نرسمہن ریاستی گورنر تلنگانہ و آندھرا پردیش، کے چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر تلنگانہ تلنگانہ، محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر برائے اُمور ریونیو و رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس کے سری ہری ڈپٹی چیف منسٹر اُمور برائے تعلیم۔ سوامی گوڑ صدر نشین ریاستی قانون ساز کونسل تلنگانہ کے علاوہ فوجی عہدیداروں، اعلیٰ سیول عہدیداروں، مختلف روزناموں تلگو، اردو اور انگلش اخبارات کے ایڈیٹر صاحبان و دیگر معززین و سربرآوردہ اصحاب اور پولیس کے اعلیٰ عہدیدار وغیرہ بھی موجود تھے۔