صدر جمہوریہ نے غریبوں کی بات نہیں کی : بی ونود کمار

حیدرآباد 31 جنوری ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس ایم پی بی ونود کمار نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ کے خطاب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے التوا کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں غریبوں کے تعلق سے کچھ بھی نہیں کہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی ریتو بندھو اسکیم پر سارے ملک میں اظہار خیال کیا جا رہا ہے ۔ لوگ اس کو پسند بھی کر رہے ہیں لیکن اس کا بھی کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ کے خطاب میں کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ مودی حکومت عوام کی توقعات کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔