نئی دہلی ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی ۔ اپنی پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد ان کی پہلی رسمی ملاقات تھی ۔ راہول گاندھی نے اس ملاقات کے بارے میں ٹوئیٹر پر بیان پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے صدر جمہوریہ سے شاندار ملاقات کی ہے ۔ راشٹر پتی بھون میں ہوئی اس ملاقات کو صدر کانگریس نے خیر سالی ملاقات قرار دیا ۔ گذشتہ سال دسمبر میں انہوں نے اپنی والدہ کی جگہ صدر کانگریس کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا تھا ۔۔