صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ووٹ ڈالا

نئی دہلی 12 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ ہند مسٹر رام ناتھ کووند نے آج راشٹرپتی بھون میں ایک پولنگ بوتھ پر اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ رام ناتھ کووند نے بوتھ پر پہونچ کر اپنی شریک حیات خاتون اول سویتا کووند کے ساتھ ووٹ ڈالا ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ صدر جمہوریہ نے جولائی 2017 میں صدر جمہوریہ ہند کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے ۔ دہلی میں آج سات لوک سبھا حلقوں کیلئے رائے دہی منعقد ہوئی جس میں کئی اہم شخصیتوں اور سیاسی قائدین نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔