صدر ترکی کا جوبائیڈن سے معذرت خواہی کا مطالبہ

انقرہ ،4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے امریکی نائب صدر جوبائیڈن سے اُن کے ایک بیان پر معذرت خواہی کا مطالبہ کیا جہاں جوبائیڈن نے کہا تھا کہ ترک قائدین نے اُن سے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ترکی نے شام میں بیرونی جنگجوؤں کو داخلے کی اجازت دی ہے ۔ اردغان نے کہا کہ انھوں نے کبھی بھی ایسا کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ اگر انھوں ( اردغان) نے ایسا کوئی بیان دیا ہے تو اُس صورت میں جوبائیڈن اُن کیلئے تاریخی شخصیت بن جائیں گے ۔ جمعرات کو ہارورڈ کینڈی اسکول میں تقریر کے دوران جوبائیڈن نے اردغان کے حوالے سے کہا تھا کہ انھوں نے شام میں داخلہ کیلئے بیرونی جنگجوؤں کو اجازت دی ہے ۔