صدر ترکی پر قاتلانہ حملے کی سازش

ترکی ۔ /20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر رجب طیب اردغان پر بلقان کے دورے کے دوران ترک نژاد ایک گروہ کی جانب سے قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے ۔ مخبری ملنے پر اردغان کے کل سے دورہ بوسنیا ہرزیگوینیا سے قبل خفیہ سرویس اور سکیورٹی اداروں نے لازمی کارروائیاں شروع کردی ہیں ۔ مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپ میں مقیم ترکوں کی جانب سے مقامی خفیہ سرویس کو جبکہ مغربی سروس کی جانب سے ترک خفیہ سرویس کو آئندہ کے دور میں بلقانی خطے کے ممکنہ دورے کے دوران ترک نژاد ایک گروہ کے صدر اردغان پر قاتلانہ حملے کی تیاری میں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔