حیدرآباد۔/20اگسٹ، ( این ایس ایس ) بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ دو روزہ دورہ پر 21 اگسٹ کو حیدرآباد پہنچیں گے۔ بی جے پی کے قومی صدر کے عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ حیدرآباد ہوگا۔ اس موقع پر وہ شہر میں مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر ایس پرکاش ریڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ امیت شاہ 21اگسٹ کو 4:30بجے شام سکندرآباد کے ایمپیریل گارڈنس میں اپنی پارٹی کے کارکنوں سے مخاطب کریں گے اور 22اگسٹ کو دوپہر 2بجے ایل بی نگر انڈور اسٹیڈیم میں بی جے پی ولیج یونٹ صدور کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔