صدر بنگلہ دیش محمد عبدالحمید کا 18 ڈسمبر سے دو روزہ دورہ ہند

نئی دہلی 4 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کے کسی نان ایگزیکیٹیو صدر کے اولین دورہ ہند میں صدر عبدالحمید 18 اور 19 ڈسمبر کو ہندوستان کا دو روزہ دورہ کرینگے ۔ چونکہ ہندوستان بنگلہ دیش کے ساتھ لینڈ باونڈری اگریمنٹ کی سمت پیشرفت کر رہا ہے ایسے میں وہ ہندوستان کے دورہ پر آ رہے ہیں۔ عہدیداروں کے بموجب محمد عبدالحمید بنگلہ دیش کے نان ایگزیکیٹیو سربراہ مملکت ہیں ۔ اب تک بنگلہ دیش کے جتنے صدور نے ملک کا دورہ کیا تھا انہیں ایگزیکیٹیو اختیارات حاصل تھے ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے ساتھ صدارتی ہاوز میں رہیں گے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو بھی دورہ ہند کی دعوت دی ہے ۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ شیخ حسینہ کس وقت ہندوستان کا دورہ کرینگی ۔