کولکتہ ۔ 22 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید مغربی بنگال کے دو روزہ دورہ پر آج یہاں پہنچے ۔ طیرانگاہ پر مہمان صدر کا ریاستی وزیر شہری ترقیات اور بلدی امور فرہاد کلیم نے استقبال کیا ۔ چیف منسٹر ممتابنرجی نے گورنر کے این ترپاٹھی کی جانب سے صدر کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی۔ ممتابنرجی نے صدر حامد کو تحفہ پیش کیا اور دونوں قائدین کے مابین خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال ہوا۔