تہران ۔ 29 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فرانس نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کے احیاء کی خواہش کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کو نومبر میں پیرس کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے ۔ اس ماہ ہونے والے تاریخی نیوکلیئر معاہدہ کے فوری بعد خیرسگالی جذبہ کے طور پر فرانس نے صدر ایران کو مدعو کیا ہے۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے دعوت نامہ حوالہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 14 جولائی کو ایران اور دنیا کی 6 بڑی طاقتوں کے درمیان ہوئے معاہدہ سے فرانس کے بھی حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ کئی برسوں تک ایران اور فرانس کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے تھے۔