واشنگٹن ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کے موقع پر مبارکباد دی اور کہا کہ امریکہ اپنی پناہ گزین پالیسی کا پابند ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیںایک درخشاں مستقبل کی اب بھی امید ہے۔ بحیثیت قوم ہم اجنبیوں کو ان پر رحم اور ہمدردی کے درپیش احساس کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی لاکھوں مسلمانوں کے حج کے اختتام کی علامت ہے۔