صدر امریکہ کی سرزنش کی ڈیموکریٹک ارکان کی کوشش

واشنگٹن ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ایوان نمائندگان نے غالب اکثریت سے ارکان کانگریس کی ایک قرارداد کو جس میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی سرزنش کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی، غالب اکثریت سے ناکام بنادیا۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے کئی قائدین نے اجلاس کے اوقات پر اعتراض کیا۔ انہوں نے سرزنش کی قرارداد کو ’’ناپختہ‘‘ بھی قرار دیا۔ قرارداد کے خلاف 364 اور تائید میں 58 ووٹ حاصل ہوئے۔

دنیا کے سفر کے خلاف امریکی شہریوں کو حکومت کا انتباہ
واشنگٹن ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج دنیا بھر کے سفر کے خلاف اپنے شہریوں کو جو بیرون ملک سفر کرنے والے ہیں، انتباہ جاری کرتے ہوئے انہیں اپنے سفر کے دوران چوکس رہنے کی ہدایت دی کیونکہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلہ کے خلاف پرتشدد احتجاج پھوٹ پڑا ہے۔