نئی دہلی ۔ /26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج مجوزہ امریکی ویزا قواعد کو ہندوستان کیلئے بڑا جھٹکہ قرار دیا اور وزیراعظم نریندر مودی پر طنز میں کہا کہ بعض چیزیں گرمجوشی سے شائد خریدی جاسکتی ہیں لیکن ویزوں کیلئے آپ کو اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے ۔ راہول کے ریمارکس اس پس منظر میں ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے H1-B ویزا رکھنے والوں کے شرکائے حیات کو امریکہ میں ورک پرمنٹس دینے کا رواج ختم کردینے کی تجویز رکھی ہے۔ اس اقدام سے ہزارہا ہندوستانیوں کو نقصان ہوسکتا ہے ۔ صدر کانگریس نے کہا کہ نئے یو ایس ویزا رولس انڈیا کیلئے بڑا جھٹکہ ہیں ۔ ڈونالڈ ٹرمپ سے مودی کی جب کبھی بھی ملاقات ہوئی وہ امریکی صدر سے گرمجوشی سے بغل گیر ہوتے رہے ہیں ۔